گھر میں ہولناک آتشزدگی، 5 مویشی ہلاک،گھریلو سامان جل کر راکھ

May 03, 2026 | 19:32:PM
 گھر میں ہولناک آتشزدگی، 5 مویشی ہلاک،گھریلو سامان جل کر راکھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(صدام چانڈیو) جیکب آباد کے نواحی گاؤں خیر واہ میں ایک رہائشی گھر میں اچانک لگنے والی ہولناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق واقعے میں 5 مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ تقریباً 25 من گندم، 2 لاکھ روپے نقد رقم اور دیگر قیمتی گھریلو اشیاء بھی جل کر تباہ ہو گئیں۔

فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بھرپور کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا،حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں  تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  اپر سوات میں خوفناک حادثہ ، شادی کی خوشیاں ، غم میں تبدیل ہو گئیں