اپر سوات میں خوفناک حادثہ ، شادی کی خوشیاں ، غم میں تبدیل ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اپر سوات میں شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب باراتی قافلے کی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں کار پہلے بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی اور پھر گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے دو چچا زاد بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور حالت زیر نگرانی بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالا, اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے اور متاثرہ خاندان شدید صدمے سے دوچار ہیں,پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع