امریکہ :بیٹے کی سالگرہ پرباپ لاکھوں ڈالر جیت گیا

May 03, 2026 | 12:18:PM
امریکہ :بیٹے کی سالگرہ پرباپ لاکھوں ڈالر جیت گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)امریکہ میں بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیئے ہیں۔

نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والا شہری اپنے بیٹے کی سالگرہ کے نمبر ہمیشہ اپنی لاٹری میں استعمال کرتا ہے

امریکا میں بیٹے کی سالگرہ کے نمبروں سے لاٹری کھیلنے والے شخص نے بالآخر 3 لاکھ 41 ہزار 844 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔

 نارتھ کیرولائنا کے  برائن میک ماسٹرز نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری حکام کو بتایا کہ قرعہ اندازی کے لیے اس نے جو آن لائن ٹکٹ خریدا، اس میں ہمیشہ کی طرح وہی خاص نمبر شامل تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ نمبروں کے انتخاب کے لیے اپنے بیٹے کی سالگرہ استعمال کرتے ہیں۔

 اس لیے جب انہوں نے لاٹری کے نتائج چیک کیے تو وہ فوراً نمبرز پہچان گئے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ یقین لمحہ تھا، انہوں نے نمبرز دیکھے اور فوراً سمجھ گئے کہ وہ جیت گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا : پاور نیپ مقابلہ 80 سالہ بزرگ کے نام