جنوبی کوریا : پاور نیپ مقابلہ 80 سالہ بزرگ کے نام

May 03, 2026 | 10:34:AM
جنوبی کوریا : پاور نیپ مقابلہ 80 سالہ بزرگ کے نام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی کوریا میں پاور نیپ مقابلہ 80 سالہ بزرگ نے جیت لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دریائے ہان کے کنارے سیول میں انوکھا منظر اُس وقت دیکھا گیا جب مقابلے کے کچھ شرکا پلک جھپکتے ہی سو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد مقامی حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں نوجوانوں نے بھی حصہ لیا۔

اس ایونٹ کا مقصد نیند کی کمی اور زیادہ کام کے مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:سعودی وژن 2030: پاکستانی ہنرمندوں کیلئے بڑی خوشخبری