دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی، لین دین میں20 فیصد اضافہ

May 03, 2026 | 10:07:AM
دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی، لین دین میں20 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دبئی میں گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق  گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  اپریل میں دبئی کی پراپرٹی لین دین 68 ارب 56 کروڑ درہم تک پہنچ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ غیرملکی سرمایہ کاری اور مانگ میں اضافہ ہے۔

واضح رہے اس سے قبل دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2 سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی وژن 2030: پاکستانی ہنرمندوں کیلئے بڑی خوشخبری