ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان کی چیف جسٹس پاکستان سے گزارش

May 03, 2023 | 19:53:PM
ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان کی چیف جسٹس پاکستان سے گزارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ممتاز عالم دین اور تنطیم وفاق المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کی ہے کہ" سپریم کورٹ کے اختیارات کو  ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں اور دور اندیشی کاثبوت دیجئے"۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کرتے ہوئے  کہا ہے کہ" آپ 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، از خود نوٹس، سپریم کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کا اختیار سینیئر جج صاحبان کی سہ رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنیوالوں پر بھی لاگو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ "یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے  کا  مسئلہ  ہے"۔