عالم اسلام بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے،پاکستان کہاں کھڑا ہے؟یہ اہم سوال ہے؛مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس وقت عالم اسلام بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے،موجودہ صورتحال میں پاکستان کہاں کھڑا ہے یہ اہم سوال ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ صورتحال ہر طرف سے گمبھیر ہے،مسلم دنیا کی وحدت متاثر ہو رہی ہے ،پاکستان افغانستان حالت جنگ میں ہیں، ایران پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں،ایران اپنے اوپر ہونے والے حملے کا جواب دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر حکومت کو پارلیمنٹ کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے،پاکستان کی داخلی اور بین الاقوامی واضح سمت کا تعین ہونا چاہیے،کل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہناتھاکہ ایران یہ تاثر دے رہا ہے کہ سپریم کو لیڈر کی شہادت کے بعد ان کے عزائم میں فرق نہیں آیا،ایران جنگ کے اثرات عالم اسلام تک پھیل رہے ہیں،میں ایرانی سفارت خانے سے آرہا ہوں وہاں تعزیت کرنے گیا تھا،جمعیت علماء اسلام کسی مسلک کی تفریق پر یقین نہیں رکھتی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا