افغان سرزمین سے پنپتی دہشتگردی عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن گئی

Mar 03, 2026 | 09:27:AM
افغان سرزمین سے پنپتی دہشتگردی عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان دہشتگرد گروہوں اور پراکسیز کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا، جس سے پورا خطہ متاثر ہو رہا ہے، افغان طالبان کی زیر سرپرستی افغانستان سے سرحد پار دہشتگردوں کے حملے اور دراندازی معمول بن گئی ہے۔

ساوتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل اور افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق یورپی یونین نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے بننے سے روکیں اور افغانستان میں سرگرم تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔

یورپی یونین نے واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

 افغان جریدہ نے اعتراف کیا کہ امریکہ اور چین نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں پر مکمل حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملوں میں اے آئی کی انٹری! کون سا سسٹم استعمال ہوا؟

ماہرین کے مطابق، افغان طالبان رجیم نے اپنے ناجائز تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے دنیا بھر کے دہشتگرد گروپوں کو سرپرستی فراہم کر رکھی ہے، اس لیے جب تک افغانستان میں مضبوط اور مؤثر حکومت قائم نہیں ہوتی، افغان سرزمین دہشتگرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنی رہے گی۔