بلوچستان :قیام امن، مذہبی اتفاقِ رائے اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) نے کوئٹہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کا انحصار معتبر مذہبی اتفاقِ رائے، مؤثر حکمرانی، اور پرتشدد انتہاپسندی کے جامع انسداد پر ہے۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے عوامی اعتماد، ہم آہنگ قومی بیانیہ، اور انتہاپسندانہ بھرتی کے سدباب کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
حافظ طاہر اشرفی, مفتی عبد الرحیم اور تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء، اوراقلیتی رہنما، قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ریاستِ پاکستان، اس کے آئینی ڈھانچے، اور قومی سلامتی کے فیصلوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
کمیٹی نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ مذہب پر مبنی مثبت اور معتدل بیانیہ بلوچستان کی ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہوئے قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا