گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Mar 03, 2024 | 09:24:AM
 خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر   میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ علی الصبح پیش آیا، لاشوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔

مزید پڑھیں:  ایلون مسک کا جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر 

گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا تاہم اب بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔