پاکستان میں اس سال بارشیں کم ہونگی،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ 2016 کے بعد ایل نینو سرگرم ہونے کے باعث پاکستان میں اس سال معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔
ایل نینو دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بننے والا ایک موسمی عمل ہے جس کے باعث دنیا کے کچھ حصوں میں خشک سالی اور کچھ مقامات پر شدید بارشیں ہوسکتی ہیں،ایل نینو پیسفک اوشن کے سطح سمندرکے معمول سے زائد درجہ حرارت کے باعث سرگرم ہوتا ہے، ایل نینو کے دوران پاکستان سمیت خطے میں بارشیں کم ہوجاتی ہیں جبکہ پاکستان میں بارشیں کم ہونے سے زراعت متاثر ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں5 جون تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب گزشتہ رات سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موہنجوداڑو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ملی میٹربارش ہوئی، روہڑی میں20 ملی میٹربارش اور 104 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں،اس کے علاوہ سسٹم کے زیر اثر خیرپور، دادو، گھوٹکی، تھرپارکر اور ملحقہ اضلاع میں بارش کا امکان رہےگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کراچی میں آئندہ دنوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل خوشخبری؛پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد ملازمین کو ترقی مل گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بحرالکاہل میں ایل نینو سرگرم ہو رہا ہے، ایل نینو کے اثرات دنیا بھر کے موسموں پر پڑتے ہیں، 2016 کے بعد اب ایل نینو سرگرم ہوگاتواس سےپاکستان میں معمول سےکم بارشیں ہوسکتی ہیں،تھرپارکرریجن سمیت سندھ میں رواں مون سون میںمعمول سےکم بارشیں ہونےکا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلے بارش کا سبب بنتے رہیں گے۔