بجٹ سے قبل خوشخبری؛پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد ملازمین کو ترقی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بجٹ سے قبل ہی پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد ملازمین کو ترقی دے دی گئی۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد ملازمین کو گریڈ 14 میں ترقی دے دی گئی،پیسکو انتظامیہ کی جانب سے اس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیسکو میں ترقیوں کا یہ عمل مکمل طور پر مروجہ پالیسی کے تحت شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے۔
ترقی پانے والے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ محکمانہ امور کو مزید بہتر بنایا جا سکے،ترقی پانے والے اہلکار تاخیر کیے بغیر نئی پوزیشنز پر کام شروع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سوا لاکھ روپے تک تنخواہ پر انکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ترقی پانے والے تمام اہلکاروں کی سنیارٹی پرانی ترتیب کے مطابق برقرار رہے گی اور اہلکار تاخیر کیے بغیر نئی پوزیشنز پر کام شروع کریں گے،یہ پروموشن آرڈرز عارضی طور پر ڈگری اور تعلیمی و تربیتی اسناد کی حتمی تصدیق سے مشروط ہوں گے۔