سوا لاکھ روپے تک تنخواہ پر انکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے ماہانہ سوا لاکھ روپے تک تنخواہ پر انکم ٹیکس ختم کرنے کامطالبہ کردیا۔
ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مڈل کلاس تنخواہ دار طبقے سے 605 ارب انکم ٹیکس وصول کیا، مڈل کلاس تنخواہ دار طبقہ بری طرح پس رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزیدکہا کہ بچوں کی تعلیم، بجلی، گیس بل، مہنگا پٹرول، ناجائز لیوی اور کھانے پینے کی چیزوں پر ٹیکس ہے، حکومتی اقدامات نے مڈل کلاس طبقے کا جینا محال کر دیا ہے اس لئے بجٹ میں ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہانہ 1 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس مکمل ختم کیا جائے اور اس سے زیادہ کی تنخواہ والوں کی شرح کم از کم آدھی کی جائے، زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی حد 35 سے کم کر کے 15 فی صد پر لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سوناایک ہی روزمیں8600روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
حافظ نعیم نے کہا کہ پروفیشنل افراد اور ماہرین بدترین ٹیکس نظام کی وجہ سے تیزی سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔