ہواوے نے نئی نووا 16 سیریز متعارف کرا دی، قیمت اور فیچرز جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنی نووا سیریز کے نئے اسمارٹ فونز نووا 16 اور نووا 16 متعارف کرا دیے ہیں، جن میں بیٹری، کیمرہ سسٹم اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔
نئی سیریز میں خاص طور پر نووا 16 پرو کا منفرد کیمرہ ڈیزائن توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جبکہ دونوں ماڈلز میں بڑی بیٹری اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
نووا 16 پرو میں 200 میگا پکسل کا بڑا 1/1.28 انچ RYYB مین کیمرا دیا گیا ہے جو ایف 1.8 لینس اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) کے ساتھ آتا ہے، اس کے علاوہ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہے جو آٹو فوکس اور 7 سینٹی میٹر تک میکرو فوٹوگرافی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فون میں 50 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی شامل ہے جو RYYB سینسر، 3.7 گنا آپٹیکل زوم اور OIS سپورٹ فراہم کرتا ہے، سیلفی کے لیے 50 میگا پکسل فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے جو ڈسپلے کے اندر پیل شیپڈ کٹ آؤٹ میں نصب ہے اور اس کے ساتھ ایک اسپیکٹرل سینسر بھی موجود ہے۔
نووا 16 پرو میں 6.84 انچ LTPO ڈسپلے دیا گیا ہے جو 1 سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، 10 بٹ کلر اور 1320×2856 ریزولوشن سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں 2160 ہرٹز PWM ڈمنگ اور کنلون گلاس پروٹیکشن بھی شامل ہے۔
دوسری جانب نووا 16 میں 6.68 انچ OLED ڈسپلے موجود ہے جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 1280×2800 ریزولوشن فراہم کرتا ہے،اس ماڈل میں عام ایلومینوسیلیکیٹ گلاس استعمال کیا گیا ہے،اس کا کیمرہ سسٹم نسبتاً سادہ رکھا گیا ہے جس میں 50 میگا پکسل مین کیمرا، 50 میگا پکسل RYYB ٹیلی فوٹو کیمرا (3.3 گنا زوم اور OIS کے ساتھ) اور 50 میگا پکسل فرنٹ کیمرا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے کھیل کے قوانین میں کئی اہم تبدیلیوں کا اعلان
دونوں فونز میں ہواوے کا Kirin 9010S پروسیسر دیا گیا ہے تمام ماڈلز 12 جی بی ریم کے ساتھ دستیاب ہوں گے جبکہ اسٹوریج کے آپشنز 256 جی بی سے 1 ٹی بی تک ہیں، تاہم 1 ٹی بی اسٹوریج صرف پرو ماڈل میں دستیاب ہوگی۔
نووا 16 سیریز میں 7,000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو 100 واٹ سپر چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے، تاہم وائرلیس چارجنگ کی سہولت موجود نہیں، کنیکٹیویٹی کے لیے 5G، BeiDou سیٹلائٹ میسجنگ، وائی فائی 7، بلوٹوتھ 6.0، اسٹار فلیش ٹیکنالوجی اور NFC شامل کیے گئے ہیں، فونز میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ موجود ہے لیکن یہ USB 2.0 تک محدود ہے۔
دونوں ماڈلز کو IP65 ریٹنگ حاصل ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ پانی کے چھینٹوں سے محفوظ ہیں، تاہم مکمل طور پر واٹر پروف نہیں، سیکیورٹی کے لیے سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر فراہم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں:ایراہیم رضائی
نووا 16 کا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل تقریباً 445 امریکی ڈالر جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل تقریباً 520 امریکی ڈالر میں دستیاب ہوگا، نووا 16 پرو کے 256 جی بی، 512 جی بی اور 1 ٹی بی اسٹوریج والے ماڈلز کی قیمتیں بالترتیب تقریباً 575، 650 اور 740 امریکی ڈالر رکھی گئی ہیں۔
دونوں اسمارٹ فونز کلئیر بلیو، اریڈیسنٹ مدر آف پرل، اسکائی وائٹ اور اسٹاری نائٹ بلیک رنگوں میں فروخت کیے جائیں گے۔