ہائیکورٹ،پی ٹی آئی رہنما کرامت کھوکھر کا باہر جانے کا پروگرام،درخواست پر سماعت نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک کرامت علی کھوکھر کی جانب سے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی دائر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔
تفصیلا ت کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک کرامت علی کھوکھر نےبیرون ملک جانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست دائر کی تھی ،جس کی سماعت آج ہوئی ، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کئے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنماء ملک کرامت علی کھوکھر کی درخواست پر سماعت کرنا تھی ، جس میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ملک کرامت علی کھوکھر نے 17 فروری 2025 کو ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹی کلاس کےطالب علم سے زیادتی،مجرم کو 14 سال قید اور جرمانے کی سزا