چھٹی کلاس کےطالب علم سے زیادتی،مجرم کو 14 سال قید اور جرمانے کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران) ایڈیشنل سیشن جج حسن ابدال کی عدالت نے چھٹی کلاس کے طالب علم سےزیادتی کرنے والے ملزم کو 14/14 سال قید اور 2/2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق 2023 میں تھانہ صدر حسن ابدال میں مدعی شفاقت علی ولد محمد رفاقت علی سکنہ کوٹ سنڈکی نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم محمد ساجد ولد علی بہادر سکنہ دھریک باہتر تحصیل فتح جنگ نے میرے بیٹے جو کہ چھٹی کلاس کا طالب علم کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی ہے۔ اٹک پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیس کی تفتیش انسپکٹر محمد طفیل نے عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد ساجد کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ حسن ابدال کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج زاہد محمود نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد ساجد کو 14/14 سال قید اور 2/2 لاکھ روپے جرمانے کی سزاء سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید خان ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب مقرر