عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Jun 03, 2025 | 18:17:PM
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 587 روپے کا اضافہ دیکھا گیا  جس کے بعد نیا نرخ 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 357 ڈالر پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : انٹربینک مارکیٹ میں  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ