سوناکشی سنہا کے سابق بوائے فرینڈ نے محبت کااظہار کردیا

Jun 03, 2023 | 22:20:PM
سوناکشی سنہا کے سابق بوائے فرینڈ نے محبت کااظہار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مبینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال نے محبت بھری جذباتی پوسٹ کی اور ان سے محبت کا اظہار کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم   انسٹاگرام پر پوسٹ لکھتے ہوئے ظہیر اقبال نے لکھا  کہ " کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہی کہناہے،مجھے ہمیشہ تمہاری حمایت حاصل رہی ہے اور تم سب سے بہترین ہو"۔

انہوں نے مزید لکھا  کہ " آپ دھاڑتی رہو اور بلند ہوتی رہو، تم دنیا کو اوروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھو، تم جل پری کی زندگی گزارو، ہمیشہ خوش رہو، مجھے تم سے محبت ہے"۔اپنی پوسٹ کے ساتھ سوناکشی کے ساتھی فنکار نے کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں دونوں کو ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zaheer Iqbal (@iamzahero)

واضح رہے کہ اداکارہ  سوناکشی سنہا  نےحا ل ہی میں اپنی نئی ویب سیریز "دھاڑ" پر بہت عمدہ ریویوز ملے ہیں جس میں انہوں نے ایک سب انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔