امتحان میں کامیاب ، عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو بڑا عہدہ دے دیا

Jun 03, 2023 | 21:37:PM
امتحان میں کامیاب ، عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو بڑا عہدہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق وزیر دفاع اور عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے پرویز خٹک کے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی صدارت سے استعفے کے بعد عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت سے مذاکرات کیلئے عمران خان کی جانب سے  بنائی گئی کمیٹی کے رکن پرویز خٹک کی جانب سے اچانک پی ٹی آئی صدارت سے استعفے کےبعد عمران خان نے حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کر دیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق علی اصغر خان پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے نئے جنرل سیکرٹری ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین عمران خان کی ایک اور وکٹ لے اڑے