نور ظفر کام نہیں جانتی، شگفتہ اعجاز نے راز سے پردہ اُٹھا دیا

Jun 03, 2023 | 11:37:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نور ظفر خان اپنی غلطی نہیں مانتی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نور ظفر خان اپنی غلطی نہیں مانتی ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران دلچسپ تبصرے پیش کئے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘ یعنی وہ کون سی اداکارہ یا اداکار ہیں جنہیں کام نہیں آتا اور وہ اپنی غلطی دوسروں پر ڈال دیتے ہیں؟اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اس سوال کے جواب میں کسی کا نام نہ لینے کی کوشش کرتے ہوئے اسے ٹالنا چاہا تاہم میزبان کے اصرار پر انہوں نے اداکارہ نور ظفر خان کا نام لیا کہ انہیں کام نہیں آتا اور اپنی غلطی ماننے کی بجائے دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  خلع کی بڑھتی شرح کی بنیادی وجہ عورت مارچ ہے، اداکارہ نازش جہانگیر 

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز نور ظفر خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے ڈرامے کے ایک پراجیکٹ کا حصہ رہ چکی ہیں تاہم نور نے اس ڈرامے سے علیحدگی کرلی تھی جس کے بعد نور ظفر کی جگہ اداکارہ وشمہ فاطمہ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔