نیا پاسپورٹ لینے کیلئے دفتروں کے چکروں سے نجات، نیا طریقہ کار کیا ہے؟ تفصیل سامنےآگئی

Jul 03, 2026 | 22:21:PM
 نیا پاسپورٹ لینے کیلئے دفتروں کے چکروں سے نجات، نیا طریقہ کار کیا ہے؟ تفصیل سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نئے  پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا  آغاز کر دیا گیا ، اب نیا پاسپورٹ بنوانے والے کورئیر سروس سے اپنے گھر پر ڈلیوری کا آپشن منتخب کر سکیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے  نیا پاسپورٹ بنوانے والوں کی سہولت کے لیے نئے  پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری شروع کر دی ہے۔ اب نیا پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو اپنا پاسپورٹ  بننے کے بعد پاسپورٹ آفس جا کر حاصل کرنے کے لیے  بار بار چکر نہیں لگانا پڑے گا بلکہ پاسپورٹ بننے کے بعد ان کے گھر پر پہنچایا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امگریشن اینڈ پاسپورٹس نے یہ سروس ایک اچھی کورئیر کمپنی کے تعاون سے شروع کی، اس سہولت کا رسمی اعلان ڈائریکٹر جنرل امگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا اور ٹی سی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن رضا لغاری کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔


پاسپورٹ ڈلیوری کا نیا طریقہ کار
 ٹی سی ایس اب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امگریشن اینڈ پاسپورٹس کا آفیشل سروس پارٹنر بن گیا ہے۔ نئے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے والے اب پاسپورٹ آفس جا کر لائنوں میں لگنے کے بجائے درخواست  دیتے  وقت کورئیر سروس کے ذریعے اپنے گھر پر ڈلیوری کا آپشن منتخب کر سکیں گے۔

 ہوم ڈلیوری سروس شہریوں کو تیز رفتار، محفوظ اور انتہائی آسانی سے ان کے پاسپورٹ گھر پر پہنچائے گی۔

محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ یہ اقدام وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے عوامی سروسز کو بہتر بنانے کے ویژن  کے تحت کی جا رہی اصلاحات کا حصہ ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ اس سے پہلے  پاسپورٹ دفاتر کو کیش لیس بنانےکا بھی اعلان کر چکی ہے، جس کے بعد اب ہوم ڈلیوری سروس سے عوام کے وقت اور پیسے کی مزید بچت ہوگی۔