فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ

Jul 03, 2026 | 18:33:PM
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ
کیپشن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اوراعلیٰ سول ملٹری حکام الوداع کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کےشہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔

ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اوراعلیٰ سول ملٹری حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو الوداع کیا۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کےلیے تہران پہنچے،جہاں ایرانی وزیر داخلہ اور دیگر حکام نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی حسینیہ سنٹر میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا آخری دیدار جاری ہے، دنیا بھر سے آئے وفود باری باری پیش ہوکر خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ علی خامنہ ای کے جسد خاکی کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد کے تابوت بھی رکھے گئے ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف بھی کابینہ کے اہم اراکین کے ہمراہ ایران پہنچے جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پہلے سے وہاں موجود ہیں۔

 یاد رہے کہ 28 فروری کو ہونے والے حملے میں علی خامنہ کی اہلیہ ان کا داماد، ایک بہو اور دو برس کی نواسی بھی شہید ہوئی تھیں۔ چاروں شہدا کے تابت علی خامنہ کے جسد خاکی کے ساتھ سٹیج پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف مذہبی سکالر ناصر مدنی کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی