امریکا میں چھوٹا طیارہ گرگیا، 2 افراد جھلس کر زخمی 

Jul 03, 2026 | 10:17:AM
امریکا میں چھوٹا طیارہ گرگیا، 2 افراد جھلس کر زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی ریاست پینسلوینیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ گر گیا، حادثے میں  2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے حوالے سے لنکاسٹر کاؤنٹی پولیس حکام کا کہنا ہے جہاز میں سوار دونوں افراد غالباً اس کے پائلٹ ہیں اور یہ دونوں جائے حادثہ کے قریب ملے ہیں۔ 

 پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو کامیابی سے ایئرلفٹ کر لیا گیا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والا جہاز بیچ کرافٹ BE55 تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرے روز بھی سونےکی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

حکام نے مزید بتایا کہ یہ طیارہ پوپلارویل پرل کاؤنٹی ایئر پورٹ مسیسپی سے اڑا تھا اور اسٹینلی کاؤنٹی ایئرپورٹ شمالی کیرولینا جا رہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔