عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، 4200 ڈالر کی سطح کے قریب پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں سونا 4200 ڈالر فی اونس کی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روزگار سے متعلق کمزور اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کم ہو گئے ہیں، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کا رخ کر لیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ گزشتہ دو روز سے جاری ہے اور مارکیٹ میں اس کا رجحان مزید اوپر جانے کی طرف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی نئی پائپ لائن کا اعلان،عالمی منڈی میں ہلچل!
مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق اب فیوچر مارکیٹ میں صرف 18 فیصد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فیڈرل ریزرو آئندہ اجلاس میں شرح سود میں اضافہ کرے گا۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی اور روزگار کے کمزور اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی آ سکتی ہے، جس سے سونے کی قیمتوں کو مزید سہارا مل رہا ہے۔