سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ ، سائلین اور وکلا کیلئے آسانیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیجیٹل اصلاحات سے متعلق اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ کر دیا۔پرنسپل سیٹ اسلام آباد،لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ رجسٹریز میں ای فائلنگ فعال ہوچکا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پٹیشنز،میموز،فیصلے اور آرڈرز اب آن لائن دستیاب ہونگے،کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ای میلز کے ذریعے سائلین کو مطلع کیا جائے گا،ای فائلنگ سے کاغذ کا کم سے کم استعمال،وقت اور اخراجات میں کمی ہوگی، سپریم کورٹ نے وکلا کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی،بار کونسلز سے وکلا کے موبائل اور ای میل کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ای فائلنگ میں معاونت کیلئے سرکاری محکموں کو بھی فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ای فائلنگ سے متعلق آگاہی کیلئے رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نامور پہلوان کا 100 برس کی عمر میں انتقال