سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں یکساں ای فائلنگ نظام نافذ کرنے سے متعلق اہم اجلاس

Aug 31, 2026 | 18:50:PM
سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں یکساں ای فائلنگ نظام نافذ کرنے سے متعلق اہم اجلاس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام نافذ کرنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت کوئٹہ رجسٹری میں اجلاس کے دوران بلوچستان بار کونسل کے وفد سے اہم ملاقات بھی ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور ضلعی عدالتوں کیلئے یکساں ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری پر غور ہوا۔

بار کونسلز کو معیاری ای فائلنگ نظام کی تیاری میں اہم شراکت دار قرار دے دیا گیا، مجوزہ ای فائلنگ نظام سے وکلا اور سائلین کیلئے مقدمات دائر کرنے کا عمل آسان ہوگا۔

قومی ای فائلنگ نظام میں کیس ٹریکنگ اور متحدہ الیکٹرانک کیس ریکارڈ کی سہولت ہوگی، ای فائلنگ نظام سے عدالتی امور میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اعلامیہ کے مطابق ہائیکورٹس کے رجسٹرارز اور بار کونسلز کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، صوبائی بار کونسل کے دو اور اسلام آباد بار کونسل کے دو نمائندے کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی معیاری ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دے گی، حتمی ای فائلنگ ٹیمپلیٹس قومی جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔

قومی ای فائلنگ نظام عدالتی نظام کو جدید اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی