ملکی مجموعی ذخائر بڑھ کر 18ارب 9کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے
کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ملکی مجموعی ذخائر بڑھ کر 18ارب 9کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت کے فنڈز کی مد میں3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں،حکومت پاکستان کے فنڈز اور ملٹی لیٹرل اور کمرشل قرض ملے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 27 جون تک بڑھ کر 12 ارب 72 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے زخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5ارب 36 کروڑ ڈالر ہوگئے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر میں3 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،ملکی مجموعی ذخائر14.39 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب 9 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی