ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Jul 03, 2025 | 19:42:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: گرج چمک کے ساتھ بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ۔تاہم مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال،لاہور،شیخوپورہ،قصور، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان،خانیوال،بہاولنگر ،بہاولپور ، رحیم یار خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی،روپے نے روند ڈالا

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، سبی، قلعہ عبداللہ،کوئٹہ،زیارت، بولا ن، ژوب،قلات ،مستونگ ، خضدار ، آواران،خاران،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کاامکان ہے۔ تاہم تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر،خیرپور، حیدرآبادٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  دالبندین ،نوکنڈی48، بونجی ،سبی اورچلاس میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نامور پہلوان100سال کی عمر میں انتقال کر گئے