9مئی مقدمات؛پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی 

Jul 03, 2025 | 18:03:PM
9مئی مقدمات؛پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی 
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)سانحہ9مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ9مئی کے مقدمات میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  سماعت کی، پراسیکیوشن نے کہاکہ مقدمات کے ٹرائل کی مصروفیات کی وجہ سے ضمانتوں پر ایک ساتھ دلائل کا وقت نہیں ہے  ،استدعا ہے کہ مقدمات کی سماعت الگ الگ تاریخ پر رکھی جائے۔

شاہ محمود قریشی سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی،شاہ محمود قریشی کی ایک  مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی،دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتوں پر بھی 8 جولائی اور 9 جولائی کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

میاں محمود الرشید نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے ایک مقدمہ میں ضمانت دائرکر رکھی ہے ۔

یادرہے کہ عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی  کی تھانہ شادمان نذرآ تش کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!زلزلے کے شدید جھٹکے