قلات میں زلزلے کے جھٹکے 

Jul 03, 2025 | 17:52:PM
قلات میں زلزلے کے جھٹکے 
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.6ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10کلومیٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے 27کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے منحرف اورپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کیخلاف بڑاقدم اٹھا لیا