لاہورہائیکورٹ نے برطرف ڈاکٹروں کو بحال کرنے کا حکم دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں ڈاکٹرز کی برطرفیوں کیخلاف احتجاج کرنے پر نکالے گئے ہڑتالی ڈاکٹرز کو بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے واقعے کی انکوائری رپورٹ میں ڈاکٹرز پر لگائے گئے الزامات ختم کردئیے۔
درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ ساہیوال واقعے پر تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، آتشزدگی واقعے کے بعد محکمہ صحت کے غیرقانونی اقدامات کالعدم قرار دیئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلے تک پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو ختم کرنے کا حکم معطل کیا جائے، اور ڈاکٹرز کی ایڈہاک شپ ختم کرنے کا اقدام بھی کالعدم قرار دیا جائے۔