بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

Jul 03, 2025 | 14:06:PM
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو مسترد کرنے کا7صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق 2 رکنی بینچ نے ضانت کی 8 درخواستیں مسترد کردیں۔

فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے،ٹرائل کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک ٹیسٹ،فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی اجازت بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ بظاہر بانی پاکستان تحریک انصاف نے انویسٹی گیشن پراسیس میں تعاون نہیں کیا،ان کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔