راحت کاظمی کی 81 ویں سالگرہ پربیٹے علی کاظمی کا جذباتی پیغام وائرل

Jul 03, 2025 | 11:29:AM
راحت کاظمی کی 81 ویں سالگرہ پربیٹے علی کاظمی کا جذباتی پیغام وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماضی کے ناموروراسٹائل اداکارراحت کاظمی 81 برس کے ہوگئے اوراس خاص دن پر ان کے بیٹے اداکارعلی کاظمی کااپنے والد کے نام لکھا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

راحت کاظمی نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں ڈراموں میں ناقابل فراموش  اداکاری کی جن میں دھوپ کنارے، تنہائیاں سمیت متعدد یادگار ڈرامے شامل ہیں، وہ اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔

راحت کاظمی کے بیٹےعلی کاظمی بھی والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کئی ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں،چند روز قبل علی کاظمی نےبتایا تھا کہ وہ اپنے والد کی سالگرہ گھر پر منانے کا ارادہ رکھتے ہیں اوراب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں علی کاظمی اپنے والد راحت کاظمی اور بہن ندا کاظمی کے ہمراہ مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔

اس یادگار تصویر میں راحت کاظمی نہایت پُرسکون  تاہم نہایت کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔

علی کاظمی نے اپنے والد لیجنڈری اداکار راحت کاظمی کی81 ویں سالگرہ کے موقع پردل کو چھو لینے والا ایک پیغام لکھ کرانہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارثاقب سمیر نے زندگی کے سب سے خوفناک تجربے سے پردہ اُٹھادیا

علی کاظمی نے لکھا کہ  میرے ابا کو 81 ویں سالگرہ مبارک،وہ ان چند انسانوں میں سے ہیں جو نہایت دانا اور باکمال ہیں،مجھے سب کچھ سکھانے کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔