اداکارثاقب سمیر نے زندگی کے سب سے خوفناک تجربے سے پردہ اُٹھادیا

Jul 03, 2025 | 10:21:AM
اداکارثاقب سمیر نے زندگی کے سب سے خوفناک تجربے سے پردہ اُٹھادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک)معروف اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوف ناک تجربے سے پردہ اٹھادیا۔

اداکار ثاقب ثمیر نے ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے،یہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

معروف اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی تووہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔

ثاقب سمیر کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان لڑکیوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک پر جنات کا سایہ ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ وہ جن کبھی بھی آجاتا ہے اور انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اکیلی رہتی ہیں۔

معروف اداکار نے بتایاکہ میں نے ان کی مدد کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں کہا کہ اب جب کبھی ایسا ہو تو انہیں مدد کیلئے بُلا لیں، ایک دن جب اس لڑکی پر جن آیا اور اسے دورے پڑنے لگے تو انہوں نے مدد طلب کی ،تاہم میں نے ان کے گھر جانا مناسب نہیں سمجھا کہ لوگ باتیں بنائیں گے بلکہ انہیں اپنے گھر بُلا لیا،جب اس لڑکی پر جنات نمودار ہوئے تو اس کے سارے بال اس کے چہرے پر بکھر گئے اور وہ عجیب آوازیں نکالنے لگی تب وہ بہت ڈر گئے اور دل ہی دل میں سورہ الناس پڑھنا شروع کردی، تاہم وہ تب حیران رہ گئے جب اس جن نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ پڑھنا بند کرو۔

 یہ بھی پڑھیں:اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چئیرمین کے عہدے سے فارغ،سیکرٹری انفارمیشن نئے چئیرمین مقرر

ثاقب سمیرنے  کہا کہ وہ لمحہ ان کے لئے سب سے خوف ناک تھا کیونکہ وہ تو دل ہی دل میں تلاوت کر رہے تھے مگر اس جن کو معلوم ہوگیا اور اس نے انہیں پڑھنے سے روک دیا تب وہ کپکپانے لگ گئے تاہم پھر بھی ان لڑکیوں کی مدد کی۔