اداکار توقیر ناصر  پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چئیرمین کے عہدے سے  فارغ،سیکرٹری انفارمیشن نئے چئیرمین مقرر

Jul 02, 2025 | 23:12:PM
اداکار توقیر ناصر  پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چئیرمین کے عہدے سے  فارغ،سیکرٹری انفارمیشن نئے چئیرمین مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ،سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر اب نئے چیئرمین فلم سنسر بورڈ ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب فلم سنسر بورڈ کے لئے سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچرکو نیا چیئرمین فلم سنسر بورڈ مقرر کر دیا گیا ہے،ان کے ساتھ اداکار واسع چوہدری کو وائس چیرمین بنایا گیا ہے ۔ واسع چوہدری پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بھی فلم سنسر بورڈ اور فلم کمیٹی میں شامل تھے۔اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیرمین کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔فلم سنسر بورڈ کے ممبران میں اداکارہ ریشم بھی شامل ہیں۔

اداکار واسع چوہدری

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بل،غریب کے بیٹے کی جان لے گیا،ریسکیو اہلکار نے بل جمع کروایا لیکن جان نہ بچا سکا