بجلی کا بل ، غریب کے بیٹے کی جان لے گیا،ریسکیو اہلکار نے بل جمع کروایا لیکن جان نہ بچا سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ میں ایک افسسوناک واقعہ پپش آیا ہے، جہاں بجلی کا بل غریب کے بیٹے کی جان لے گیا،بجلی بل اداکرکے کیسے والدکی رہائی کرواوں پریشان نوجوان نے خودکشی کرلی، تیزاب پی کر زندگی کی باری ہارنے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کرنے والے ریسکیو اہلکار 1122عبدالستار نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ ونیہ والامیں پیش آیا، جہاں اپریل 2025میں انورنامی شخص پر گیپکو (گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی)نے بجلی چوری کامقدمہ درج کروایا،پولیس نے ملزم گرفتارکرکے جیل بھیج دیا۔
اہل خانہ نےالزام لگایا کہ گیپکونے بجلی چوری کاجرمانہ ایک لاکھ ڈال دیا۔ والدکی رہائی کوشرط رکھی گئی کہ 50ہزارجمع کروائیں باقی دو اقساط ہوں گی۔پیسوں کاانتظام نہ ہونے پرانورکے نوجوان بیٹے افرازنے تیزاب پی کرجان دیدی۔ گیپکونے خودکشی کرنے والے لڑکے کی والدہ نے الزام لگایا کہ گیپکونے اہل محلہ کودھمکایا کہ انکوبجلی دینے والے پربھی کاروائی ہوگی۔ والدہ کہنا تھا کہ اڑھائی ماہ بجلی کے بغیرگزاراکیا۔ نہ رقم تھی نہ ہی بجلی بحالی کاکوئی انتظام جس وجہ سے بیٹے نے ایساکیا۔
ترجمان گیپکو کا کہنا ہے کہ ادارے کا خودکشی معاملہ سے کوئی تعلق نہ ہے۔ہم نے بجلی چوری کرنے والے پہ مقدمہ دیااورقانونی کاروائی کروائی جوگیپکوحکام کی ڈیوٹی ہے۔
دوسری جانب تیزاب پی کر زندگی کی باری ہارنے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کرنے والے ریسکیو اہلکار عبدالستار نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی،جب نوجوان کو ریسکیو کیا گیا تو خود کشی کی وجہ پوچھنے والے ریسکیو اہلکار کا ویڈیو منظر عام پر اگیا ۔ویڈیو بیان میں ریسکیو اہلکار 1122عبدالستار کا کہنا تھا کہ افراز کا کہنا تھا کہ بجلی کابل ادا کرنے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں تھے،نوجوان کا والد بجلی چوری کے مقدمہ میں جیل میں میں ہے، میں نے عدالت سے اسی وجہ سے ضمانت کراوئی،عدالت میں بھی مکمل صورتحال سے آگاہ کیا ۔

ریسکیو اہلکار 1122عبدالستار
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سونم چوہدری کی3 شہروں میں غیر اخلاقی ڈراما پرفارمنسز ،6ماہ کی پابندی عائد