اداکارہ سونم چوہدری کی3 شہروں میں غیر اخلاقی ڈراما پرفارمنسز ،6ماہ کی پابندی عائد

Jul 02, 2025 | 21:01:PM
اداکارہ سونم چوہدری کی3 شہروں میں غیر اخلاقی ڈراما پرفارمنسز ،6ماہ کی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)  پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر اخلاقی ڈراما پرفارمنسز   کرنے پر سٹیج کی معروف اداکارہ سونم چوہدری پر 6ماہ کی پابندی لگا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  سٹیج کی معروف اداکارہ سونم چوہدری نے لاہور گوجرانولہ اور فیصل آباد میں غیر اخلاقی ڈراما پرفارمنسز کیں ، جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئےپنجاب آرٹس کونسل نے تمام شہروں کے ڈراموں کی مانیٹرنگ رپورٹس اکٹھی کرکے سٹیج اداکارہ  پر 6ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔اس سے قبل پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے سٹیج اداکارہ سونم چوہدری کو لاہور میں ایک دفعہ جبکہ گوجرانولہ اور فیصل آباد میں دو دفعہ وارننگ نوٹس جاری کئے گئے تھے۔تمام آرٹس کونسلز کی رپورٹ ملنے کے بعد سونم چوہدری پر 6ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بسکٹ میں کیڑا نکل آیا،مشہور کمپنی اور دوکاندار کو فوری گاہک کو 1،75000ہرجانہ ادا کرنے کا حکم