بسکٹ میں کیڑا نکل آیا،مشہور کمپنی اور دوکاندار کو فوری گاہک کو 1،75000ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں مشہور کمپنی برٹانیہ (Britannia)کے گڈڈے بسکٹ کے پیکٹ میں کیڑے نکلنے کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپویٹس ریڈریسل کمیشن نے برٹانیہ کمپنی کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ شکایت کنندہ کو ایک لاکھ 75 ہزار بھارتی روپے کا ہرجانہ ادا کرے۔ شکایت کنندہ نے 2019 میں چرچ گیٹ اسٹیشن کی ایک دکان سے گڈڈے کا پیکٹ خریدا تھا جس کھانے کے بعد انہیں طبی مسائل درپیش آئے تھے۔ اتنے برسوں میں30تا 35سماعتیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے شکایت کنندہ کےحق میں فیصلہ سنایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنزیومر رائٹس کی ایک بڑی فتح میں جنوبی ممبئی میں قائم ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈیسپویٹس ریڈریسل کمیشن نےبرٹانیہ انڈسٹریز ایل ٹی ڈی اور چرچ گیٹ میں اس کے کیمسٹ کو ایک صارف کو ایک لاکھ 75 ہزار بھارتی روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہےجس کے گڈڈے کے بسکٹ کے پیکٹ میں کیڑا نکالا تھا۔ عدالت نے مزیدکہا کہ اگر پارٹی ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ رقم کی مکمل ادائیگی تک 9فیصد سالانہ سود ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ شکایت ملاڈ کے علاقے کی رہائشی34 سالہ آئی ٹی پروفیشنل نے درج کروائی تھی۔ فروری2019 میں انہیں گڈے بسکٹ کھانے کے بعد صحت کے مسائل درپیش آئے تھے۔شکایت کے مطابق خاتون نے چرچ گیٹ سے جنوبی ممبئی کام پر جانے کے دوران اشوک ایم شاہ سے یہ بسکٹ خریدی تھی۔ صرف2 بسکٹ کھانے کے بعد ہی انہیں الٹی ہونے لگی ۔ بسکٹ کے پیکٹ کی جانچ کرنے کے بعد انہیں ایک بسکٹ میں کیڑا ملا۔جب وہ دکان سے لوٹیں تو دکاندار نے ان کی شکایت سننے سے انکارکر دیا۔ انہوں نے برٹانیہ کے کسٹمر کیئر سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی طرف سے انہیں درست جواب نہیں ملا۔بعد ازاں کنزیومر نے زہر آلود بسکٹ کے پیکٹ کو سنبھال کر رکھا جس پر اس کے بیچ کی تفصیلات بھی درج تھیں اوراسے بی ایم سی کے فوڈ اینالسٹ ڈپارٹمنٹ کے پاس بھیجا۔ لیب رپورٹ میں دو کیڑوں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے اور یہ کہا گیا کہ یہ بسکٹ انسان کے کھانے کیلئے صحتمند نہیں ہے۔ جس کے بعد4فروری2019کو انہوں نے شکایت درج کرتے ہوئے معاوضے کی اپیل کی تھی لیکن مینیوفیکچرر کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا۔ مارچ2019 میں انہوں نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ1986کے تحت کیس درج کروایا تھا ۔ شکایت کنندہ نے ذہنی اذیت کیلئے2لاکھ 5 ہزاربھارتی روپے اور قانونی چارہ جوئی کےاخراجات کیلئے 50ہزار بھارتی روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل گیمز کی بری عادت،لڑکے نے ماں کو ڈیوائس لینے پر قتل کردیا