" شوٹنگ کے دوران کمرے میں بھوت", کبریٰ خان نے خوفناک واقعہ سنادیا

Jul 03, 2023 | 20:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران کمرے میں بھوت دیکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت شوبز سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ "نیلم ویلی میں شوٹنگ کے دوران وہ کمرے میں ٹھہرے ہوئی تھی،اور وہ رات کے ساڑھے 3 بجے کے قریب موبائل فون پر ویڈیو دیکھ رہی تھیں کہ اچانک کچن میں سے کسی کو دیکھا۔

" کبریٰ خان نے بتایا کہ "میں نے دیکھا کہ کسی کا سر باہر نکلا ہے لیکن میرے اندر اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں اس سے آنکھیں ملاؤں،میں نے ویڈیو بن کرکے سورہ رحمن لگائی اور کرسی پر بیٹھی رہی، جب تک فجر نہیں ہوئی وہ وہیں موجود رہا۔

یہ بھی پڑھیں:مقدمات سے بری شہریوں کا نام کریمنل ریکارڈ سے خارج نہ کرنے کیخلاف درخواست پررپورٹ طلب

کبریٰ خان نے کہا کہ اگلے دن کسی نے بتایا کہ آپ کے کمرے کے ساتھ میں قبرستان ہے، پھر میں نے ان سے کہا کہ "پھر آپ نے مجھے یہاں کیوں ٹھہرایا۔"

انہوں نے بتایا کہ "دوسرے دن کوئی اور اسی کمرے میں ٹھہرا تو وہی ان کے سینے پر چڑھ گیا اور ان کو اٹھا کر کمرے سے اٹھا کر باہر پھینک دیا تھا۔

"کبریٰ خان نے بتایا کہ"میں جب بھی کہیں نئی جگہ جاتی ہوں تو آیت الکرسی پڑھ لیتی ہیں اور وہاں یہ بھی کہتی ہوں کہ میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گی لہٰذا مجھے بھی کچھ نہیں کرنا۔"