عامر جی میں ابھی کنواری ہو ں ۔۔ طلاق کے بعد مسٹر پر فیکشنسٹ کو را کھی ساونت کی پرکشش آفر

Jul 03, 2021 | 19:47:PM
عامر جی میں ابھی کنواری ہو ں ۔۔ طلاق کے بعد مسٹر پر فیکشنسٹ کو را کھی ساونت کی پرکشش آفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق پر اداکارہ راکھی ساونت نے مسٹر پر فیکشنسٹ کو شا دی کی آفر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہو رہی ہیں، 15 سال پہلے میں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عامر خان نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر کرن راؤ سے شادی کرلی جس پر میں ناخوش ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے 15 سالوں بعد عامر خان نے میری بات کو سنجیدہ لے کر کرن راؤ کو طلاق دے دی۔ عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’عامر جی، آپ اپنی بیوی کو مت چھوڑیں‘۔ اس پر میڈیا کے نمائندؤں نے انہیں بتایا کہ عامر خان نے بیوی کو طلاق دے دی ہے اور اب کچھ نہیں ہوسکتا۔
راکھی ساونت نے کہا کہ ’عامر جی، میں کنواری ہوں، آپ میری بارے میں کیا سوچتے ہیں؟‘۔ اداکارہ نے کہا کہ میں طلاق ہونے پر دکھی ہوں،  میرے لیے کوئی شوہر ڈھونڈ کر لائے، اس بار میں ضرور شادی کروں گی۔

یا د رہے کہ کچھ روز قبل ایک انٹرویو  میؒں اداکارہ  را کھی سا ونت نے دعویٰ کیا تھا کہ میں بہترین اداکارہ ہوں، لیکن اب ایک اچھی بیوی اور اچھی ماں بننا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان نےاہلیہ فلمساز کرن راؤ سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا