عامر خان نےاہلیہ فلمساز کرن راؤ سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا

Jul 03, 2021 | 18:22:PM
عامر خان نےاہلیہ فلمساز کرن راؤ سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) کیا وا قعی بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف با لی وڈ ادا کا ر عامر خان اور کرن راؤ کے بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ شادی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محض بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔بیان میں کہا گیا ہےکہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں، لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔

پیغام کے آخر میں درج تھا کہ یہ طلاق زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ہمارے نئے سفر کا آغاز ہے۔ 

یہ بھی یا د  رہے کہ عامر خان نےکرن راؤ سے دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی، دونوں کی ملاقات بلا ک بسٹر بھارتی  فلم لگان کی شوٹنگ پر ہوئی تھی جہاں کرن را ئو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں جب کہ عامر خان ہیرو کا کردار نبھا رہے تھے۔

خیال رہے کہ عا مر خان  کی پہلی اہلیہ رینا دتہ تھیں جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں، عامر خان کی رینا دتہ سے طلاق شادی کے 16 سال بعد 2002 میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:چولی کے پیچھے کیا ہے۔۔جیسے درجنوں گانوں کی کوریو گرافر سروج خان کی زندگی پر فلم کی ہیروئن کون؟