چولی کے پیچھے کیا ہے۔۔جیسے درجنوں گانوں کی کوریو گرافر سروج خان کی زندگی پر فلم کی ہیروئن کون؟

Jul 03, 2021 | 17:54:PM
چولی کے پیچھے کیا ہے۔۔جیسے درجنوں گانوں کی کوریو گرافر سروج خان کی زندگی پر فلم کی ہیروئن کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھا رتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  بھشن کمار نےمعروف با لی وڈ کوریو گرافر سروج خان کی پہلی برسی پر ان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آنجہانی سروج خان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کا کردار کون سی اداکارہ کریں گی، تاہم امکان ہے کہ ان کی زندگی پر مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا جائے گا۔

ان کے علاوہ ملائکا اروڑہ اور روینہ ٹنڈن سمیت کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کے حوالے سے بھی با تیں کی جا رہی ہیں۔سروج خان گزشتہ برس 3 جولائی کو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں، انہوں نے 40 سال تک بولی وڈ میں کام کیا۔انہوں  نے اپنے 40 سالہ کیریئر میں 2 ہزار سے زائد گانوں کی کوریوگرافی کی، جن میں سے متعدد  میں انہوں نے خود بھی بطور ڈانسر پرفارم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:6 کروڑ 40 لاکھ فالوورزوالی پر یانکا چو پڑا کا انسٹا گرام پر تشہیری معا وضہ جا ن کر آپ کے ہو ش اڑ جا ئیں گے

سروج خان  نے سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ سمیت ایشوریا رائے جیسی کئی مشہور اداکاراؤں کے معروف گانوں کی کوریوگرافی ترتیب دی۔

چنے کے کھیت، چولی کے پیچھے، تما تما لوگے، ایک دو تین، ڈولا رے، ڈولا رے اور جیا دھک دھک کرنے لگا’ سمیت درجنوں معروف گانوں کی کوریو گرافی انہی کا کما ل تھا ۔ان گانوں نے فلمی ہیروئنوں کو شہرت کی بلنٰدیوں تک پہنچا دیا تھا۔

سروج خان نے کم عمری میں بطور چائلڈ ڈانسر آرٹسٹ کام کا آغاز کیا اور محض 13 برس کی عمر میں اپن سے 30 سال سے زائد العمر کوریوگرافر  سے شادی کی۔

ان  کی پہلی شادی نا کا م ہو گئی جس کے بعد  انہوں نے  سردار روشن خان سے شادی کی، جن سے انہیں ایک بیٹی سکینہ خان ہیں۔

سروج خان کو بطور کوریو گرافر دوسری شادی کے بعد شہرت حاصل ہوئی اور انہوں نے درجنوں فلموں کے 2 ہزار کے قریب گانوں کے رقص کو ترتیب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پا کستان سے ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا