6 کروڑ 40 لاکھ فالوورزوالی پر یانکا چو پڑا کا انسٹا گرام پر تشہیری معا وضہ جا ن کر آپ کے ہو ش اڑ جا ئیں گے

Jul 01, 2021 | 23:57:PM
6 کروڑ 40 لاکھ فالوورزوالی پر یانکا چو پڑا کا انسٹا گرام پر تشہیری معا وضہ جا ن کر آپ کے ہو ش اڑ جا ئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سالانہ ہوپر رچ لسٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ  اداکارہ پریانکا چو پڑا انسٹا گرام پر اپنی ایک تشہیری پوسٹ کیلئے 3کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپے) وصول کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دو ہندوستانی شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے سالانہ انسٹاگرام رچ لسٹ میں جگہ بنائی۔

دوسری شخصیت بھارتی ٹیم کے کپتان کوہلی ہیں جن کا رچ لسٹ میں 19واں نمبر ہے۔ کوہلی گزشتہ برس 23ویں نمبر پر موجود تھے جبکہ رواں برس 125ملین فالوورز اور 5 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 10کروڑ پاکستانی روپے) معاوضہ حاصل کرنے کے ساتھ وہ 19 ویں نمبرپر موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ پریانکا انسٹاگرام  پر اپنی ہر پروموشنل پوسٹ کیلئے 4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔گزشتہ سال پریانکاچوپڑا اس فہرست میں 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر فی تشہیری پوسٹ کے ساتھ 19ویں نمبر پر موجود تھیں۔

فہرست میں سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سرفہرست ہیں۔ ان کے 295 ملین فالورز ہیں اور وہ ہر تشہیری انسٹا گرام پوسٹ سے 11 کروڑ بھارتی روپے (22 کروڑ پاکستانی روپے) کماتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی دارالحکومت دلی میں گرمی کا 90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا