بھارتی دارالحکومت دلی میں گرمی کا  90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Jul 01, 2021 | 23:35:PM
بھارتی دارالحکومت دلی میں گرمی کا  90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)  دلی میں گرمی نے انگریز دور کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ آج دلی شہر میں جتنی گرمی پڑی  اتنی پچھلے 90 برس میں کبھی نہیں پڑی ۔

بھا رتی میڈیا کے مطابق آج دلی کے علاقے صفدر جنگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.6 اور کم سے کم 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ گزشتہ 90 برس میں ریکارڈ ہونے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔اس سے قبل یکم جولائی 1931 کو دلی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی پڑی تھی۔ اس کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 جولائی 2012 کو 43.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یکم جولائی 2021 کو پڑنے والی گرمی نے 90 سالہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی ریاستوں بشمول پنجاب، ہریانہ، دلی ، شمالی راجستھان اور اتر پردیش میں اگلے دو روز تک ہیٹ ویو جاری رہے گی۔اس لئے عوا م اپنے لئے احتیاطی تدابیر اختیا ر کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کے اپنی شادی سے متعلق مزید انکشافات