بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Jan 03, 2026 | 19:53:PM
 بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھندچھا ئےرہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

 پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند کا امکان ہے تاہم شام/رات میں کالام، سوات، دیر، کوہستان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع جکبہ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہے؛آیت اللہ خامنہ ای