چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ حکومت کے جاری عوامی و فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تعلیم، صحت اور مفت رہائش کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت ساڑھے چار ہزار متاثرین کو گھر بناکر دئیے جارہے ہیں، گوجر خان، بھیرہ، رحیم یار خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور مظفرگڑھ میں SIUT کے تحت ہسپتالوں کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی گردوں کے جدید علاج کی سہولیات میسر آسکیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کو بتایا گیا کہ ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں گرلز کالج اور خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کی جارہی ہے، ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے قریب آئی ٹی پارک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کی سہولت کے لئے سندھ حکومت اپنے منصوبوں کو جلد مکمل کرے۔
یہ بھی پڑھیں:لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے