پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی،2مسافروں سے 70 تولہ سونا برآمد

Jan 03, 2023 | 22:01:PM
 پشاور, ائیر پورٹ ،مسافروں , 70 تولہ, سونا, برآمد
کیپشن: ملزم گرفتار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کسٹم انفورسمنٹ کلکٹر کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی،2 مسافروں کے سامان سے 70 تولہ سونا برآمد کرلیا۔

  کسٹم حکام کے مطابق  سامان کی تلاشی کے دوران چھپائے گئے سونے کی نشاندہی ہوئی،ملزم محمد خان  کے سامان سے 4 سونے کی بارز برآمد ہوئیں،مسافر محمد خان لوئر دیر کا رہائشی ہے،بحرین سے پشاور ائیر پورٹ پہنچا تھا۔   

دوسری کارروائی میں مسافر  علی ظفر کے سامان سے 3 سونے کی بارز برآمد ہوئیں،ملزم علی ظفر صوابی کا رہائشی ہے ،دبئی سے پشاور ائیر پورٹ پہنچا تھا۔