محمودخان اچکزئی کاوزیراعظم کوخط،عمران خان کامکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانےکامطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نےوزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا جس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا گیا۔
خط میں عمران خان کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش اظہار کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی اڈیالہ جیل میں عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قائدِ حزبِ اختلاف نےوزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے،عمران خان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔
مزیدبرآں ،محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز کر دیے جن میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 61 فیصداضافہ، لوکل سیلز بھی حیران کن رفتار سے بڑھ گئیں