میرے پاس بشریٰ بی بی کے دو پیغام آئے ہیں: بیرسٹر گوہر

Feb 03, 2026 | 17:53:PM
میرے پاس بشریٰ بی بی کے دو پیغام آئے ہیں: بیرسٹر گوہر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میرے پاس بشریٰ بی بی کے دو پیغام آئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں شدید تکلیف تھی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج 3 ماہ بعد بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت ملی، بشریٰ بی بی کیساتھ فیملی کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی موجود نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بشریٰ بی بی کے دو پیغام آئے ہیں، بشریٰ بی بی نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں شدید تکلیف تھی، ڈاکٹروں نے تجویز کیا ان کا پمز ہسپتال جانا ضروری ہے۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کی ابھی ٹریٹمنٹ ہو رہی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ ’ڈاکٹروں نے پروسیجر تجویز کیا ورنہ آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لے جانے کی تصدیق کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملاقات صرف بشریٰ بی بی سے ہوئی ہے، 8 فروری سے متعلق یا سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان