سیفی راڈزنہ لگوانے والے موٹر سائیکل سواروں پر مقدمات درج ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)حکومت پنجاب کے محفوظ بسنت منانے کے حوالے سے اقدامات ، سیفی راڈزنا لگوانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ،،بغیر سیفٹی راڈ موٹر سائیکل چلانے والوں کو اب جرمانوں کے علاؤہ مقدمات کا بھی سامنا کرناپڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق بغیر سیفٹی راڈ موٹر سائیکل چلانے والوں کو اب جرمانوں کے علاؤہ مقدمات کا بھی سامنا کرنے پڑے گا۔
پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف تھانوں میں سیفٹی راڈز نا لگوانے والوں موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت زمین بوس ،شہریوں نے بھی فائدہ اٹھا لیا
شہریوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔
پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات دفعہ 188 کے تحت درج کیے ہیں۔